Shaitan ke Waswase ka Anjam | شیطان کے وسوسے کا انجام

Blogger template November 21, 2023 November 21, 2023
to read
words
0 comments
Description: Shaitan ke Waswase ka Anjam. Kesy Shaitan ny ak Zahiz o Abid Shaks sy Zana karwaya aur usy Islam sy Kharij Kar diya
-A A +A

Shaitan ke Waswase ka Anjam | شیطان کے وسوسے کا انجام

Shaitan ke Waswase

شیطان کے وسوسے کا انجام

حضور صلی الله عَلَيْهِ وَسَلَّم سے مروی ہے کہ بنی اسرائیل کے ایک زاہد کو شیطان نے راہ راست سے ہٹانے کے لئے یہ چال چلی کہ ایک لڑکی کو پیٹ کی بیماری میں مبتلا کر دیا اور اس کے گھر والوں کے دلوں میں خیال ڈال دیا کہ اس بیماری کا علاج زاہد کے سوا کہیں بھی ممکن نہیں ہے چنانچہ وہ لوگ زاہد کے پاس آئے مگر اس نے لڑکی کو اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا لیکن ان کی بار بار کی گزارشات پر اس کا دل پسیج گیا اور اس نے لڑکی کو علاج کے لئے اپنے پاس ٹھہرالیا، جب بھی وہ لڑ کی زاہد کے پاس جاتی ، شیطان اسے انتہائی خوش نما انداز میں پیش کرتا یہاں تک کہ زاہد کے قدم ڈگمگا گئے اور اس نے لڑکی سے مباشرت کی جس سے لڑکی کو حمل رہ گیا۔ اب شیطان نے اس کے دل میں وسوسہ پیدا کیا کہ یہ تو بہت بُری بات ہوئی ، میرے زہد و ارتقاء پر حرف آ گیا لہذا اسے قتل کر کے دفن کر دینا چاہئے ، جب اس کے گھر والے پوچھنے کو آئیں گے تو کہہ دونگا وہ مرگئی ہے چنانچہ شیطان کے بہکاوے میں آکر زاہد نے اس لڑکی کو قتل کر کے دفن کر دیا، ادھر لڑکی کے گھر والوں کے دلوں میں شیطان نے یہ خیال ڈال دیا کہ اسے زاہد نے قتل کر کے دفن کر دیا لہذاوہ زاہد کے پاس آئے اور لڑکی کے متعلق پوچھ کچھ کی ، زاہد نے کہا: وہ مرگئی ہے لیکن ان لوگوں نے اپنے وسوسے کے مطابق زاہد پرپختی کی اور اس سے اقرار کر لیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کیا ہے، انہوں نے اسے پکڑ لیا اور قصاص میں قتل کرنے لگے۔ تب شیطان ظاہر ہوا اور زاہد سے بولا: میں نے اسے پیٹ کی بیماری میں مبتلا کیا تھا اور میں نے ہی اس کے گھر والوں کے دلوں میں تیرے جرم کا خیال ڈالا تھا، اب تو میرا کہنا مان لے، میں تجھے بچالوں گا۔ زاہد نے پوچھا: کیا کروں- شیطان بولا : مجھے دوسجدے کرلے، چنانچہ زاہد نے جان بچانے کے لئے شیطان کو سجدہ کر لیا، اب شیطان یہ کہتا ہوا وہاں سے چل دیا کہ میں تیرے اس فعل سے بری ہوں ، جیسا کہ فرمان الہی ہے کہ
كَمَثَلِ الشَّيْطَنِ اذْقَالَ لِلْإِنْسَانِ الفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِلى بَرَى منك
شیطان کی طرح جس نے انسان سے کہا کفر کر جب اس نے کفر کیا تو شیطان نے کہا میں تجھ سے بری ہوں۔
ترجمه کنزالایمان : شیطان کی کہاوت جب اس نے آدمی سے کہا کفر کر پھر جب اس نے کفر کر لیا بولا میں تجھ سے الگ ہوں۔

Share this post

Blogger template

AuthorBlogger template

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/