A Stingy Hypocrite | ایک بخیل منافق
Yeh ak Munafic Aur Us ke Naik Bewi ka Islami Waqiya hy. Yeh Behtreen Islamic Short Story waqiya hy. Jesy sun k Ap ke Dil se Subhan Allah Nikly ga.
ایک بخیل منافق
ایک منافق انتہائی بخیل تھا، اس نے اپنی بیوی کو قسم دی کہ اگر تو نے کسی کو کچھ دیا تو تجھ پر طلاق ہے۔ ایک دن ایک سائل ادھر آنکلا اور اس نے خدا کے نام پر سوال کیا، عورت نے اسے تین روٹیاں دے دیں، واپسی میں اسے وہی بخیل مل گیا اور پوچھا- تجھے یہ روٹیاں کس نے دی ہیں- سائل نے اس کے گھر کے متعلق بتایا کہ مجھے وہاں سے ملی ہیں۔ بخیل تیز قدموں سے گھر کی طرف چل پڑا اور گھر پہنچ کر بیوی سے بولا: میں نے تجھے قسم نہیں دی تھی کہ کسی سائل کو کچھ نہیں دینا- بیوی بولی: سائل نے اللہ کے نام پر سوال کیا تھا لہذا میں رد نہ کر سکی۔ کنجوس نے جلدی سے تنور بھڑکایا، جب تنور سرخ ہو گیا تو بیوی سے کہا: اُٹھ اللہ کے نام پر تنور میں داخل ہو جا عورت کھڑی ہو گئی اور اپنے زیورات لے کر تنور کی طرف چل پڑی، کنجوس چلایا کہ زیورات تو یہیں چھوڑ جا۔ عورت نے کہا: آج میرا محبوب سے ملاقات کا دن ہے، میں اس کی بارگاہ میں بن سنور کر جاؤں گی اور جلدی سے تنور میں گھس گئی۔ اس بد بخت نے تنور کو بند کر دیا۔ جب تین دن گزر گئے تو اس نے تنور کا ڈھکنا اٹھا کر اندر جھانکا مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ عورت اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اس میں صحیح و سالم بیٹھی ہوئی تھی۔ ہاتف غیبی نے آواز دی کیا تجھے علم نہیں کہ آگ ہمارے دوستوں کو نہیں جلاتی۔
0 Comments