Muhabbat ke Waqiyat or Hikayat | محبت کے واقعات اور حکایات

Blogger template November 19, 2023 November 19, 2023
to read
words
0 comments
Description: Muhabbat ke Bary main Islamic Waqiyat or Hikayat. Khuda ke Muhabbat ka Waqiya. Islamic Waqiyat or Hikayat in Urdu Language. Islami Waqiya About Love.
-A A +A

Muhabbat ke Waqiyat or Hikayat | محبت کے واقعات اور حکایات

Muhabbat ke Waqiyat or Hikayat

محبت کی تعریف

محبت نام ہے پسندیدہ چیز کی طرف میلان طبع کا۔ اگر یہ میلان شدت اختیار کر جائے تو اسے عشق کہتے ہیں۔ اس میں زیادتی ہوتی رہتی ہے یہاں تک کہ عاشق محبوب کا بندہ بے دام بن جاتا ہے اور مال و دولت اس پر قربان کر دیتا ہے۔ زلیخا کی مثال لے لیجئے جس نے یوسف علیہ السّلام کی محبت میں اپنا حسن اور مال و دولت قربان کر دیا، زلیخا کے پاس ستر اونٹوں کے بوجھ کے برابر جواہر اور موتی تھے جو عشق یوسف میں شمار کر دیئے ، جب بھی کوئی یہ کہہ دیتا کہ میں نے یوسف عَلَيْهِ السَّلام کو دیکھا ہے تو وہ اسے بیش قیمت ہار دے دیتی یہاں تک کہ کچھ بھی باقی نہ رہا، اس نے ہر چیز کا نام یوسف رکھ چھوڑا تھا اور فرط محبت میں یوسف علیہ السلام کے سوا سب کچھ بھول گئی تھی، جب آسمان کی طرف دیکھتی تو اسے ہر ستارے میں یوسف عَلَيْهِ السَّلام کا نام نظر آتا تھا۔
کہتے ہیں کہ جب زلیخا ایمان لائی اور حضرت یوسف علیہ السّلام کی زوجیت میں داخل ہوئی تو سوائے عبادت و ریاضت اور توجہ الی اللہ کے اسے کوئی کام نہ تھا، اگر یوسف علیہ السّلام اسے دن کو اپنے پاس بلاتے تو کہتی رات کو آؤں گی اور رات کو بلاتے تو دن کا وعدہ کرتی ۔ یوسف علیہ السلام نے فرمایا: زلیخا تو تو میری محبت میں دیوانی تھی جواب دیا: یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب میں آپ کی محبت کی ماہیت سے واقف نہ تھی ، اب میں آپ کی محبت کی حقیقت پہچان چکی ہوں اس لئے اب میری محبت میں تمہاری شرکت بھی گوارا نہیں۔ حضرت یوسف عَلَيْهِ السَّلام نے فرمایا: مجھے اللہ نے اس بات کا حکم فرمایا ہے اور مجھے بتلایا ہے کہ تیرے بطن سے اللہ تعالیٰ دو بیٹے پیدا کرے گا اور دونوں کو نبوت سے سرفراز فرمایا جائے گا، زلیخا نے کہا: اگر حکم خداوندی ہے اور اس میں حکمت الہی ہے تو میں سرتسلیم خم کرتی ہوں۔

مجنوں نے اپنا نام لیلی بتلایا

مجنوں سے کسی نے پوچھا: تیرا نام کیا ہے بولا لیلی -ایک دن اُس سے کسی نے کہا: کیا لیلی مرگئی، مجنوں نے جواب دیا لیلی نہیں مری وہ تو میرے دل میں ہے اور میں ہی لیلی ہوں، ایک دن جب مجنوں کا لیلی کے گھر سے گزر ہوا تو وہ ستاروں کو دیکھتا ہوا گزرنے لگا کسی نے کہا: نیچے دیکھو شاید تمہیں لیلی نظر آ جائے۔ مجنوں بولا : میرے لئے لیلیٰ کے گھر کے اوپر چمکنے والے ستارے کی زیارت ہی کافی ہے۔

حکایت

حضرت عیسی علیہ السلام ایک جو ان کے قریب سے گزرے جو باغ کو پانی دے رہا تھا، اس نے آپ سے کہا: اللہ سے دعا کیجئے ! اللہ تعالیٰ مجھے ایک ذرہ اپنے عشق کا عطا فرمادے۔ آپ نے فرمایا: ایک ذرہ بہت بڑی چیز ہے تم اس کے حمل کی استطاعت نہیں رکھتے ، کہنے لگا: اچھا! آدھے ذرہ کا سوال کیجئے ! حضرت عیسی علیہ السّلام نے رب تعالیٰ سے سوال کیا: اے اللہ! اسے آدھا ذرہ اپنے عشق کا عطا فرمادے، اس کے حق میں یہ دعا کر کے آپ وہاں سے روانہ ہو گئے۔ کافی مدت کے بعد آپ پھر اسی راستہ سے گزرے اور اس جوان کے متعلق سوال کیا ۔ لوگوں نے کہا: وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور کہیں پہاڑوں کی طرف نکل گیا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے رب سے دعا کی: اے اللہ ! میری اُس جو ان سے ملاقات کرا دے، پس آپ نے دیکھا وہ ایک چٹان پر کھڑا آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔ آپ نے اسے سلام کہا : مگر وہ خاموش رہا۔ آپ نے کہا: مجھے نہیں جانتے ؟ میں عیسی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اے عیسی ! جس کے دل میں میری محبت کا آدھا ذرہ موجود ہو وہ انسانوں کی بات کیسے سنے گا ؟ مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ! اگر اسے آرمی سے دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے محسوس نہ ہوگا۔

Share this post

Blogger template

AuthorBlogger template

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/