Information About Prayer Punishment and Reward | قیامت کا سب سے پہلا سوال

Blogger template November 17, 2023 November 18, 2023
to read
words
0 comments
Description: In This Post We Tell You What is Namaz in Detail. What is The Importance of Namaz in Urdu. Benefits of Praying and Punishment for not Praying. All the
-A A +A

Information About Prayer Punishment and Reward | قیامت کا سب سے پہلا سوال

Information About Prayer

In This Post We Tell You What is Namaz in Detail. What is The Importance of Namaz in Urdu. Benefits of Praying and Punishment for not Praying. All the Information you got to Read in this Post. What will be the first question of Qayamat?
Also Read Namaz ka Tarika in Urdu

 قیامت کا سب سے پہلا سوال

فرمان مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے : " قیامت کے دن بندے کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا، اگر وہ درست ہوئی تو اُس نے کامیابی پائی اور اگر اُس میں کمی ہوئی تو وہ رُسوا ہوا اور اُس نے نقصان اٹھایا۔

نمازی کیلئے نور

اللہ کریم کے آخری نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے : ”جو شخص نماز کی حفاظت کرے، اُس کے لیے نماز قیامت کے دن نور، دلیل اور نجات ہوگی اور جو اس کی حفاظت نہ کرے، اُس کے لیے بروز قیامت نہ نور ہوگا اور نہ دلیل ہوگی اور نہ نجات۔ اور وہ شخص قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور آبی بِن خلف کے ساتھ ہوگا ۔ (مسند امام احمد ج ۲ ص ٥٧٤ حديث ٦٥٨٧)

!کون کس کے ساتھ اُٹھے گا

بعض علمائے کرام رحمۃ اللہ علیہم فرماتے ہیں: بے نمازی کو ان چار ( قاردن، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف ) کے ساتھ اس لیے اٹھایا جائے گا کہ لوگ عموماً دولت ، حکومت ، وزارت اور تجارت کی وجہ سے نماز ترک کرتے ہیں۔ جو دولت کے باعث نماز ترک کرے گا تو اُس کا قارون کے ساتھ حشر ہوگا، جو حکومت کی مشغولیت کے سبب نماز نہیں پڑھے گا اُس کا حشر (یعنی قیامت میں اٹھایا جانا) فرعون کے ساتھ ہوگا، اگر ترک نماز کا سَبَب وزارت ہوگی تو فرعون کے وزیر ہامان کے ساتھ حشر ہوگا اور اگر تجارت کی مصروفیت کی وجہ سے نماز چھوڑے گا تو اس کو مکے شریف کے بدنام کافر تاجرابی بن خلف کے ساتھ بروز قیامت اُٹھایا جائے گا۔

شدید زخمی حالت میں نماز

جب حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو عرض کی گئی: يا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِين ! نماز ( کاوقت ہے)۔ فرمایا: جی ہاں، سنئے !” جو شخص نماز ضائع کرتا ہے اُس کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں ۔ اور حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے شدید زخمی ہونے کے باوجود تماز ادا فرمائی۔ (كتاب الكبائر ص ٢٢)

پانچ نمازوں، وضو اور رمضان المبارک کے عظیم الشان فضائل

امام فقیہ ابواللیث سمر قندی رحمتہ اللہ علیہ نے (تابعی بزرگ) حضرت کعب الاحبار رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا کہ انہوں نے فرمایا: میں نے توریت کے کسی مقام میں پڑھا اللہ پاک فرماتا ہے : اے موسی! فجر کی دو رکعتیں احمد اور اس کی امت ادا کرے گی، جو انہیں پڑھے گا اُس دن رات کے سارے گُناہ اُس کے بخش دوں گا اور وہ میرے ذمے میں ہوگا۔ اے موئی! ظہر کی چار رکعتیں احمد اور اس کی امت پڑھے گی انہیں پہلی رکعت کے عوض (یعنی بدلے) بخش دوں گا اور دوسری کے بدلے ان ( کی نیکیوں) کا پلہ بھاری کر دوں گا اور تیسری کے لیے فرشتے موکل کروں گا کہ تین (یعنی اللہ پاک کی پاکی بیان کریں گے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہیں گے اور چوتھی کے بدلے اُن کیلئے آسمان کے دروازے کشادہ کر (یعنی کھول دوں گا، بڑی بڑی آنکھوں والی حور میں اُن پر مشتاقانہ ( یعنی شوق بھری نظر ڈالیں گی ۔ اے موسیٰ ! عصر کی چار رکعتیں احمد اور ان کی امت ادا کرے گی تو ہفت (یعنی ساتوں ) آسمان وزمین میں کوئی فرشتہ باقی نہ بچے گا، سب ہی ان کی مغفرت چاہیں گے اور ملائکہ ( یعنی فرشتے) جس کی مغفرت چاہیں میں اُسے ہرگز عذاب نہ دوں گا۔ اے موسیٰ ! مغرب کی تین رکعت ہیں، انہیں احمد اور اس کی امت پڑھے گی (تو) آسمان کے سارے دروازے ان کے لیے کھول دوں گا، جس حاجت کا سوال کریں گے اُسے پورا ہی کر دوں گا۔ اے موسیٰ اشفق ڈوب جانے کے وقت یعنی عشا کی چار رکعتیں ہیں ، پڑھیں گے انہیں احمد اور ان کی اُمت، وہ دُنیا وَمَا فِيهَا (یعنی دنیا اور اس کی ہر چیز ) سے اُن کے لیے بہتر ہیں، وہ انہیں گناہوں سے ایسا نکال دیں گی جیسے اپنی ماؤں کے پیٹ سے پیدا ہوئے ۔ اے موسی وضو کریں گے احمد اور اس کی امت جیسا کہ میرا حکم ہے، میں انہیں عطا فرماؤں گا ہر قطرے کے عوض (یعنی بدلے) ایک جنت جس کا عرض ( یعنی پھیلاؤ ) آسمان وزمین کی چوڑائی کے برابر ہوگا۔ اے موسیٰ ! ایک مہینے کے ہر سال روزے رکھیں گے احمد اور اس کی اُمت اور وہ ماہِ رمضان ہے، میں عطا فرماؤں گا اس کے ہر دن کے روزے کے عوض (یعنی بدلے) جنت میں ایک شہر اور عطا کروں گا اس میں نفل کے بدلے قرض کا ثواب اور اس میں لَيْلَةُ الْقَدْر کروں گا، جو اس مہینے میں شرم ساری وصدق (یعنی شرمندگی و سچائی) سے ایک بار استغفار ( یعنی تو بہ ) کرے گا اگر اسی شب یا اسی مہینے بھر میں مر گیا اسے شہیدوں کا ثواب عطا فرماؤں گا۔ ( حاشیه فتاوی رضویه ( مخرجه ) ج ۵ ص ۵۲ تا ۵)

نماز کب نورانی ہوتی ہے اور کب تاریک؟

حضرت سید نا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار دو عالم ، نُورِ مُجَسَّم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: جو شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز کے لیے کھڑا ہو، اس کے رکوع ، سجود اور قرات کو مکمل کرے تو نماز کہتی ہے: ”اللہ پاک تیری حفاظت کرے جس طرح تو نے میری حفاظت کی ۔ پھر اس نماز کو آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے اور اُس کے لیے چمک اور نور ہوتا ہے ، پس اس کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں حتی کہ اسے اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے اور وہ نماز اس نمازی کی شفاعت کرتی ہے۔ اور اگر وہ اس کا رکوع سجود اور قراءت مکمل نہ کرے تو تماز کہتی ہے: اللہ پاک تجھے ضائع کر دے جس طرح تو نے مجھے ضائع کیا ۔ پھر اُس تماز کو اس طرح آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے کہ اس پر تاریکی (یعنی اندھیری) چھائی ہوتی ہے اور اس پر آسمان کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں پھر اس کو پرانے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس نمازی کے منہ پر مارا جاتا ہے۔ (شعب الايمان ج ۳ ص ١٤٣ حديث ٣١٤٠)

نماز کا چور

حضرت سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے: " لوگوں میں بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرے۔ عرض کی گئی : یا رسول الله صلى اللہ علیہ والہ وسلم ! نماز میں چوری کیسے ہوتی ہے؟ فرمایا: (اس طرح کہ ) رکوع اور سجدے پورے نہ کرے۔

حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : معلوم ہوا مال کے چور سے نماز کا چور بدتر (یعنی زیادہ بُرا) ہے، کیوں کہ مال کا چوراگر سزا بھی پاتا ہے تو (چوری کے مال سے کچھ نہ کچھ نفع بھی اٹھالیتا ہے مگر نماز کا چور سزا پوری پائے گا، اس کے لئے نفع کی کوئی صورت نہیں۔ مال کا چور بندے کا حق مارتا ہے جبکہ نماز کا چور، الله پاک کا حق۔ یہ حالت اُن کی ہے جو تماز کو ناقص ( خامیوں بھری ) پڑھتے ہیں، اس سے وہ لوگ درس عبرت حاصل کریں جو سرے سے نماز پڑھتے ہی نہیں۔

Share this post

Blogger template

AuthorBlogger template

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/