Absolute Islamic Narratives of Repentance | توبہ کی مطلق اسلامی واقعات

Blogger template November 19, 2023 November 19, 2023
to read
words
0 comments
Description: Tauba Ke Bary Main Islami Hakayat o Waqiyat. Tauba se Mutaliq Islami Waqiyat. Kesy ak Sharabi Insan ke Tauba karny Se Us Ke Sharab Serka main Tabdeel
-A A +A

Absolute Islamic Narratives of Repentance | توبہ کی مطلق اسلامی واقعات

Absolute Islamic Narratives of Repentance

Tauba Ke Bary Main Islami Hakayat o Waqiyat. Tauba se Mutaliq Islami Waqiyat. Kesy ak Sharabi Insan ke Tauba karny Se Us Ke Sharab Serka main Tabdeel Ho gai. Aur Ak Aurat Ke Zana karny Ke Bad Tauba Qabool Ho gai.

ایک جوان کی شرمندگی

حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ کی ایک گلی سے گزر رہے تھے، آپ نے ایک جوان کو دیکھا جو کپڑوں کے نیچے شراب کی بوتل چھپائے چلا آ رہا تھا، آپ نے پوچھا: اے جوان اس بوتل میں کیا لئے جارہے ہو- جوان بہت شرمندہ ہوا کہ میں کیسے کہوں اس بوتل میں شراب ہے اس وقت اس جوان نے دل ہی دل میں دعا مانگی اے اللہ مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے رو برو شرمندگی اور رسوائی سے بچا میرے عیب کو ڈھانپ لے، میں پھر کبھی شراب نہیں پیوں گا۔ جوان نے حضرت عمر کو جواب دیا: امیر المؤمنین یہ سرکہ ہے، آپ نے فرمایا: مجھے دکھاؤ تو سہی چنانچہ آپ نے دیکھا تو وہ سر کہ تھا۔ اے انسان ذرا غور کر، ایک بندہ بندے کے ڈر سے خلوص دل سے تائب ہوا تو اللہ نے اس کی شراب کو سرکہ میں تبدیل کر دیا، اسی طرح اگر کوئی گنہ گار اپنے گناہوں پر شرمندہ ہو کر توبہ کر لیتا ہے تو اللہ تعالٰی اس کی نافرمانیوں کی شراب کو فرمانبرداری کے سر کہ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

زنائی عورت کی توبہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میں حضور صلی اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے ساتھ نماز عشاء پڑھ کر باہر نکلا، راستہ میں مجھے ایک عورت ملی ، اس نے مجھ سے پوچھا: میں نے ایک گناہ کر لیا ہے، کیا میں تو بہ کر سکتی ہوں - میں نے پوچھا تو نے کونسا گناہ کیا ہے عورت بولی: میں نے زنا کیا تھا اور جب اس زنا سے بچہ پیدا ہوا تو میں نے اسے قتل کر دیا۔ میں نے کہا: تو تباہ ہوگئی ، تیرے لئے کوئی توبہ نہیں ہے۔ وہ عورت بے ہوش ہو کر گر پڑی اور میں اپنی راہ چل دیا۔ تب میرے دل میں خیال آیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر یہ بات کیوں کہہ دی۔ چنانچہ میں آپ کی خدمت میں آیا اور سارا واقعہ عرض کیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بہت برا کیا، کیا تم نے یہ آیت
نہیں پڑھی -  وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ
اور وہ لوگ جو نہیں پکارتے اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو الخ
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جونہی میں نے یہ بات سنی میں اس عورت کی تلاش میں نکلا اور ہر کسی سے پوچھنے لگا کہ وہ عورت کہا ملے گی۔ ور جب میں اس عورت کے پاس پینچا تو اسے خوش خبری دی کہ اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے۔

Share this post

Blogger template

AuthorBlogger template

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/