اس نظر کرم کا کیا کہنا جو شہر مدینہ ملتی ہے - اُردو نعت شریف
اس نظر کرم کا کیا کہنا جو شہر مدینہ ملتی ہے
اس باد صبا کا کیا کہنا جو شہر مدینہ چلتی ہے
جس شہر میں آقا رہتے ہیں اس شہر میں رحمت ہوتی ہے
اس ذات صفا کا کیا کہنا جو شہر مدینہ بستی ہے
جس نام سے دل کو سکوں ائے اس نام پہ لاکھوں درود و سلام
پھر اس لذت کا کیا کہنا جو نام نبی سے ملتی ہے
جس وقت پکارے ہیں ہم ان کو اس وقت وہ رحمت بنتے ہیں
پھر اس امداد کا کیا کہنا بروقت ہمیں جو ملتی ہے
شاہد نے پکارا ہے ان کو وہ سنتے ہیں ہر بے کس کی
پھر اس بگڑی کا کیا کہنا جو شہر مدینہ بنتی ہے
0 Comments