عزت رسول پاک کی کرتا ہے آسماں - اردو نعت شریف
عزت رسول پاک کی کرتا ہے آسماں
سب روشنی ہے آپ کی جگمگ یہاں وہاں
شان رسول پاک میں رب نے یہ کہہ دیا
ایسا کوئی مکاں نہیں آقا نہیں جہاں
جب جوش میرے آقا کی رحمت کو آگیا
جلوے میرے حضور کے پہنچے یہاں وہاں
قسمت پہ ناز میں کروں ہر وقت ہر گھڑی
کرتا ہوں شان آپ کی میں نعت میں بیاں
پیکر میرا گناہوں میں ڈوبا ہوا تو ہے
لیکن جہاں میں آپ کا آقا ہوں مداح خواں
شاہد مجھے یقین ہے کرم ہو گا ایک دن
لطف و کرم کی بارشیں ہوتی نہیں کہاں
0 Comments