انہی کے ذکر سے شام و سحر مہکتے ہیں - اُردو نعت شریف
انہی کے ذکر سے شام و سحر مہکتے ہیں
ملائکہ بھی انہی پر درود پڑھتے ہیں
فلک پہ تارے کسی اور کو نہیں تکتے
جو جا رہا ہو مدینہ وہ اس پہ مرتے ہیں
یہ بات حق ہے کہ عالم ہے سب انہی کے لیے
یہ بات سچ ہے کہ دریا انہی کے چلتے ہیں
میری نگاہوں نے منظر عجب دیکھا
وہاں ہوا چلے بھی تو سارے چراغ جلتے ہیں
ہمارے عکس کہاں ہوں گے ہیں گم شاہد
مدینہ جا کے ذرا ائینہ بدلتے ہیں
0 Comments