Haiz ki Muddat kia hy - Haiz ki Kam sy Kam Aur Ziyada sy Ziyada Mudat
حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور تین راتیں ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ مدت 10 دن اور 10 راتیں ہیں۔ کسی کو تین دن تین رات سے کم خون ایا تو وہ حیض نہیں استحاضہ ہے۔ اور اگر 10 دن 10 رات سے زیادہ ایا تو دس دن سے زیادہ جتنا دن ایا وہ بھی استحاضہ ہے۔ اگر تین دن تو ہو گئے لیکن تین راتیں نہیں ہوئیں جیسے جمعہ صبح سے خون ایا اور اتوار کو شام کے وقت مغرب کے بعد بند ہو گیا تو یہ حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے۔ اسی طرح اگر تین دن سے ذرا بھی کم خون ائے جیسے جمعہ کو سورج نکلتے وقت خون ایا اور پیر کے دن سورج نکلنے سے پہلے بند ہو گیا تو وہ بھی حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے
0 Comments