گدا بن گیا جو رسول خدا کا - اُردو نعت شریف
گدا بن گیا جو رسول خدا کا
اسے وقت ملتا نہیں التجا کا
وہ تعظیم اقا تیری رب نے کی ہے
کہ نائب بنایا ہے عرض و سما کا
مدینہ مدینہ ہے اس کے لبوں پر
ملا ہے بلاوا جسے مجتبی کا
وگرنہ ادھوری سبھی خواہشیں تھیں
کرم ہے بڑا مجھ پہ تیری عطا کا
شب و روز ہر دم نظر میں مدینہ
اثر ہو گیا مجھ پہ بھی التجا کا
تمنا ہے جس دل میں روزے کی شاہد
اسی پہ ہوا ہے کرم مصطفی کا
0 Comments