Aurat ki Namaz ka Tarika - Namaz K Bary Main Aurton Ke Liye Hidayat

Blogger Template September 10, 2023 November 18, 2023
to read
words
0 comments
Description: Islam Main Namaz k Bary main Aurton Ko kiya Hidayat ki Gai hy. Ya Aurat ki Namaz ka tarika kia hy Full Detail post hy. Yaha Ap Aurton ki Namaz k Bary
-A A +A

Aurat ki Namaz ka Tarika - Namaz K Bary Main Aurton Ke Liye Hidayat

Aurat ki Namaz ka Tarika

Islam Main Namaz k Bary main Aurton Ko kiya Hidayat ki Gai hy. Ya Aurat ki Namaz ka tarika kia hy Full Detail post hy. Yaha Ap Aurton ki Namaz k Bary main Parh Sakty hy k Aurat ko Kiya Ahkam mily hy Nimaz Ada karny k Bary main.

 نماز کے بارے میں عورتوں کے لیے خصوصی ہدایات

  • نماز کے دوران چہرے ہاتھ اور پاؤں کے سوا تمام جسم کپڑے سے ڈھکا ہونا چاہیے
  • خواتین کا کمرے میں نماز پڑھنا برامدے سے افضل ہے اور برامدے میں نماز پڑھنا صحن سے افضل ہے۔  مقصد یہ ہے کہ نماز ایسی جگہ پڑھنی چاہیے جہاں جتنی تنہائی ہو اتنا ہی بہتر ہے
  • عورتوں کو نماز شروع کرتے وقت ہاتھ کانوں تک نہیں اٹھانے چاہیے بلکہ کندھوں تک اٹھانے چاہیے اور وہ بھی دوپٹہ یا چادر کے اندر ہی سے اٹھانے چاہیے باہر نہیں نکالنی چاہیے
  • عورتیں ہاتھ سینے پر اس طرح باندھیں کہ دایاں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھیں مردوں کی طرح ناف پر ہاتھ نہیں باندھنے چاہیے
  • رکوع میں عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں کم جھکنا چاہیے جھکتے ہوئے کمر کا بالکل سیدھا کرنا ضروری نہیں
  • عورتوں کو رکوع کی حالت میں انگلیاں گھٹنوں پر ملا کر رکھنی چاہیے اور ان کے درمیان فاصلہ نہیں ہونا چاہیے
  • عورتوں کو رکوع میں اپنے بازو پہلوؤں سے ملا کر رکھنے چاہیے
  • عورتوں کو دونوں پاؤں ملا کر کھڑا ہونا چاہیے خاص طور پر دونوں ٹخنے تقریبا مل جانی چاہیے
  • عورتیں شروع سے ہی سینہ جھکا کر سجدے میں جا سکتی ہیں
  • عورتوں کو سجدہ اس طرح کرنا چاہیے کہ ان کا پیٹ رانوں سے بالکل مل جائے اور بازو بھی پہلوؤں سے ملے ہوں نیز عورت پاؤں کو کھڑا کرنے کی بجائے انہیں دائیں طرف نکال کر بچھا دے
  • عورتوں کو سجدے کے دوران کنیوں سمیت پوری باہیں زمین پر رکھ دینی چاہیے
  • سجدے کے درمیان اور عطیات پڑھنے کے لیے جب بیٹھنا ہو تو عورت اپنے کولوں پر بیٹھے اور اپنی ایک ران کو دوسری ران پر رکھے اور بائیں پاؤں کو سرین کے نیچے کی جانب سے باہر نکال دے
  • عورتوں کے لیے حکم ہے کہ وہ ہر حالت میں پوری نماز کے دوران اپنی انگلیوں کو بند رکھیں ان کے درمیان فاصلہ نہ چھوڑیں
  • عورتوں کا جماعت کرنا مکروہ ہے ان کے لیے اکیلے نماز پڑھنا ہی بہتر ہے البتہ اگر گھر کے محرم افراد گھر میں جماعت کر رہے ہوں تو ان کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے میں کچھ حرج نہیں لیکن ایسے میں مردوں کے بالکل پیچھے کھڑے ہونا ضروری ہے برابر میں کھڑا ہونا منع ہے

Share this post

Blogger Template

AuthorBlogger Template

Hellow We are Stylo Templates. We Offers You To Create Custom Blogger Template Design For You.

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/