رسول اللہ نے جب تاریک دنیا میں قدم رکھا - اُردو نعت شریف
رسول اللہ نے جب تاریک دنیا میں قدم رکھا
گرے سب بُت تجلی سے محمد نے بھرم رکھ
مسائل کا بتایا حل خُدا نے میرے آقا کو
مصیبت میں مسلمانوں پر محمد کا کرم رکھا
کئی تارے میری پلکوں پہ آئے جھلملانے کو
کہ اُن کی یاد میں انکھوں کہ میں نے جب بھی نم رکھا
ہزاروں پھول کھلتے ہیں بہت سے باغ بنتے ہیں
کہ جب قرطاس پر میں نے عقیدت میں قلم رکھا
سماں جیسا بھی ہو چاہےقیامت برپا ہو جائے
آزاں سنتے ہی شاہد نے خدا کے گھر قدم رکھا
0 Comments