Namaz Janaza Parhny Ka Sawab or Ahmiyat

Blogger Template May 04, 2023 October 22, 2023
to read
words
0 comments
Description: Namaz e Janaza Ki Ahmiyat Aur Sawab In Islam. The Reward Of Performing The Funeral Prayer And Its Importance In Islam In The Light Of Hadith. What Is
-A A +A

 Namaz  Janaza Parhny Ka Sawab or Ahmiyat

Namaz E Janaza Parhny Ka Sawab or Ahmiyat

Namaz e Janaza Ki Ahmiyat Aur Sawab In Islam. The Reward Of Performing The Funeral Prayer And Its Importance In Islam In The Light Of Hadith. What Is The Reward For The Person Who Prays For Someone'S Funeral?

قبر میں پہلا تحفہ

سرکار دو عالم صلى الله تعال علیہ والہ وسلم سے کسی نے پوچھا: مومن جب قبر میں داخل ہوتا ہے تو اُس کو سب سے پہلا تحفہ کیا  دیا جاتا ہے؟ تو ارشاد فرمایا: اس کی نماز جنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
(شُعَبُ الْإيمان)

اُحد پہاڑ جتنا ثواب

حضرت سیدنا ابو ہریرا سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمانِ ہے: جو شخص (ایمان کا تقاضا سمجھ کر اور حصول ثواب کی نیت سے) اپنے گھر سے جنازے کے ساتھ چلے، نماز جنازہ پڑھے اور دفن ہونے تک جنازے کے ساتھ رہے اُس کے لیے دور قیراط ثواب ہے جس میں سے ہر قیراط أحد (پہاڑ) کے برابر ہے اور جو شخص صرف جنازے کی نماز پڑھ کر واپس آجائے تو اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے۔

کفن چور کا واقعہ

ایک عورت کی نماز جنازہ میں ایک کفن چور بھی شامل ہوگیا اور قبرستان ساتھ جا کر اُس نے قبر کا پتا محفوظ کر لیا۔ جب رات ہوئی تو اس نے کفن چرانے کیلئے قبر کھود ڈالی۔ یکا یک مرحومہ بول اُٹھی: سُبْحَنَ الله عَزَّ وَجَلَّ ایک مَغْفُور (یعنی بخشش کا حقدار ) شخص مَغْفُور (یعنی بخشی ہوئی ) عورت کا کفن چراتا ہے سُن ، اللہ تعالیٰ نے میری بھی مغفرت کر دی اور اُن تمام لوگوں کی بھی جنہوں نے میرے جنازے کی نماز پڑھی اور توں بھی اُن میں شریک تھا۔ (یہ سن کر اُس نے فوراً قبر پر مٹی ڈال دی اور سچے دل سے تائب ہو گیا ) ( شعب الإيمان ج ۷ ص ٨ رقم ٩٢٦١)

نماز جنازه فرض کفایه هے

نماز جنازہ ” فرضِ کفایہ ہے یعنی کوئی ایک بھی ادا کر لے تو سب بَرِيُّ الذمہ ہو گئے ورنہ جن جن کو خبر پہنچی تھی اور نہیں آئے وہ سب گنہگار ہوں گے۔ اس کے لئے جماعت شرط نہیں، ایک شخص بھی پڑھ لے تو فرض ادا ہو گیا۔ اس کی فرضیت کا انکار کفر ہے۔

Share this post

Blogger Template

AuthorBlogger Template

Hellow We are Stylo Templates. We Offers You To Create Custom Blogger Template Design For You.

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/