Janaze ki Namaz ka Tarika | Janaze ki Namaz ki Dua
Nimaz Janaza Ka Tariqa. Janazy ki nazam Kesy Parhi Jati Hy. Method Of Reading The Funeral Prayer. How Is The Funeral Prayer Performed? How Are The Intentions Of The Funeral Prayers Recited? What Is The Funeral Prayer?
نماز جنازہ میں دو رُکن اور تین سنتیں ہیں
دورکن یہ ہیں: (۱) چار بار اللہ اکبر کہنا (۲) قیام۔
اس میں تین سنّتِ مُؤكَّدہ یہ ہیں: ثنا ، درود شریف اور میت کیلئے دعا۔
نماز جنازہ کا طریقه
مقتدی اس طرح نیت کرے میں نیت کرتا اس جنازے کی نماز کے واسطے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ، دُعا اس میت کیلئے ، پیچھے اس امام کے اب امام و مقتدی پہلے کانوں تک ہاتھ اُٹھا ئیں اور " اللهُ اَكْبَر " کہتے ہوئے فور ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثناء پڑھیں ۔ اس میں ” وَتَعَالیٰ جَدُّكَ “ کے بعد وَجَلَّ ثَنَاءَكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ ، پڑھیں پھر بغیر ہاتھ اُٹھائے " اللهُ أَكْبَر کہیں، پھر دُرُودِ ابراہیم پڑھیں، پھر پغیر ہاتھ اٹھائے ” اللهُ أَكْبَر “ کہیں اور دُعا پڑھیں امام تکبیریں بلند آواز سے کہے اور مقتدی آہستہ ۔ باقی تمام اذکار امام و مقتدی سب آہستہ پڑھیں ) دُعا کے بعد پھر " اللہ اکبر“ کہیں اور ہاتھ لٹکا دیں پھر دونوں طرف سلام پھیر دیں۔ سلام میں میت اور فرشتوں اور حاضرین نماز کی نیت کرے، اُسی طرح جیسے اور نمازوں کے سلام میں نیت کی جاتی ہے یہاں اتنی بات زیادہ ہے کہ میت کی بھی نیت کرے ۔ (بہار شریعت)
0 Comments