What Is The Ruling For Injecting In Fasting State?
حالت روزہ میں انجیکشن لگوانے کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوگر کے مریض انسولین کا انجیکشن استعمال کرتے ہیں، جو ڑگ کی بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے ، تو شوگر والے روزے کی حالت میں انسولین کا انجیکشن لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
جواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
حالت روزہ میں انسولین کا انجیکشن لگانا، جائز ہے۔ اس سے روزہ نہیں ٹوتا، کیونکہ عمومی طور پر انجیکشن کی سوئی جوف یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتا کہ جس کے ذریعے دوائی جوف تک پہنچ سکے ، لہذا یہ انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہونا ویسے ہی روزے کے منافی نہیں ، جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹونا کہ تیل اگر چہ جسم کے اندر جاتا ہے ، لیکن مسامات کے ذریعے اور یہ روزے کے خلاف نہیں۔
0 Comments