If Water Accidentally Enters The Throat While Performing Ablution, Then The Fast Is Broken Or Not
حالت روزہ میں غلطی سے پانی حلق میں اتر گیا، تو روزے کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر وضو کرتے ہوئے غلطی سے پانی حلق میں اتر جائے، تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
روزہ یاد ہونے کی صورت میں کلی کرتے ہوئے اگر غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے، تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی قضا بھی لازم ہوگی اور اگر کسی کو روزہ یاد ہی نہ ہو ، تو پھر نہیں ٹوٹے گا۔
چنانچہ مبسوط میں ہے
واذا تمضمض الصائم فسبقه الماء فدخل حلقه فان لم يكن ذاکر الصومه فصومه تام وان كان ذاكر الصومه فعلیہ القضاء
جب روزے دار نے کلی کی اور پانی چڑھ کر حلق میں داخل ہو گیا تو اگر اسے اپنا روزہ یاد نہ ہو تو روزہ صحیح ہے اور اگر روزہ یاد ہے تو اس پر قضا لازم ہے
تنویر الابصار و در مختار میں ہے
كان تمضمض فسبقه الماء
اگر غلطی سے روزہ توڑا جیسا کہ کلی کی اور پانی بڑھ کر حلق میں چلا گیا۔
0 Comments