If Menstruation Occurs While Fasting, What Is The Ruling About Fasting?
حالت روزہ میں حیض آجائے تو روزے کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان میں اگر عورت کو دوران روزہ حیض آجائے تو اس کے لیے روزے کا کیا حکم ہے ؟ اسے پورا کرے یا توڑ دے اور ایسی صورت میں وہ کھا پی سکتی ہے یا نہیں ؟
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
بعون الملک الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عورت کو اگر روزے کی حالت میں حیض آگیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور رمضان کے بعد اس روزے کی قضا کرنا ہو گی اور اس کے لیے بقیہ دن روزہ دار کی طرح رہنا واجب نہیں ہے اور وہ کھا پی سکتی ہے، اسے اختیار ہے کہ ٹمچوپ کر کھائے یا کھلے عام، مگر بہتر یہ ہے کہ چھپ کر کھائے۔
0 Comments