How to use Foaming Maswak while Fasting?

Blogger Template April 15, 2023 April 15, 2023
to read
words
0 comments
Description: What do religious scholars and muftis say about the issue of whether it is permissible to use a foam miswak during fasting or not?
-A A +A

How to use Foaming Maswak while Fasting?

How to use Foaming Maswak while Fasting?

 حالت روزہ میں جھاگ والی مسواک کرنا کیسا؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا روزہ میں جھاگ والی مسواک کر سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

روزہ کی حالت میں ہر قسم کی مسواک کر سکتے ہیں، اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ جس طرح عام دنوں میں مسواک کرنا سنت ہے۔ اسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنت ہے، البتہ یہ بات ا یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹتے ہوں یا ذائقہ محسوس ہو، تو چبانے سے بچنا چاہئے

فتاوی عالمگیری میں ہے

ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشى

یعنی روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں خواہ مسواک خشک ہو یا تر اور خواہ صبح کی جائے یا شام کو ۔ (فتاوی هندیه کتاب الصوم الباب الثالث، جلد 1، صفحه 199، مطبوعہ بیروت)

یونہی صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”روزہ میں مسواک خشک ہو یا تر اگر چہ پانی سے ترکی ہو زوال سے پہلے کرے یا بعد ، کسی وقت مکروہ نہیں۔ اکثر لوگوں میں مشہور ہے کہ دو پہر (کے) بعد روزہ دار کے لیے مسواک کرنا مکروہ ہے، یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔
سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمن ارشاد فرماتے ہیں: " مسواک کرنا سنت ہے ہر وقت کر سکتا ہے، اگر چہ تیسرے پہر یا عصر کو ، چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یا مزہ محسوس ہو تو نہ چاہیے۔“ (فتاوی رضویه، جلد 10، صفحه 511، رضا فاؤنڈیشن، لاهور)



Share this post

Blogger Template

AuthorBlogger Template

Hellow We are Stylo Templates. We Offers You To Create Custom Blogger Template Design For You.

You may like these posts

Post a Comment

0 Comments

4324939380394343613
https://www.islamimalumat.com/