Sunnah Before leaving for Eid Prayer
نماز عید کیلئے جانے سے قبل کی سنتیں
حضرت سیدنا بریدہ ورضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور انور، شافع محشر، مدینے کے تاجور، باذن رب اکبر غیبوں سے باخبر محبوب داور صلی اللہ تعالی علیہ واله وسلّم عِيد الفطر کے دن کچھ کھا کر نماز کیلئے تشریف لے جاتے تھے اور عید اضحی کے روز نہیں کھاتے تھے جب تک نماز سے فارغ نہ ہو جاتے ۔(سنن ترمذی ج ۲ ص ۷۰ حدیث ۵۴۲ دار الفکر بیروت) اور ” بخاری کی روایت حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ سے ہے کہ عید الفطر کے دن تشریف نہ لے جاتے جب تک چند کھجوریں نہ تناؤل فرمالیتے اور وہ طاق ہوتیں۔
0 Comments