If Someone Is On A Religious Journey In Ramadan, What Is The Order For Him To Fast?
سفر میں روزہ رکھنے کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی رمضان المبارک میں سفر شرعی میں ہو تو اسے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مسافر کو روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار ہے ، جب اس مسافر یا اس کے ساتھ والے کو اس روزہ رکھنے سے ضرر (نقصان) نہ ہو ، تب تو بہتر یہ ہے کہ روزہ رکھ لے اور اگر روزہ رکھنے سے اس کو یا ساتھ والے کو ضرر پہنچے تو اب نہ رکھنا بہتر ہے، لیکن یہ مسئلہ ذہن میں رہے کہ دن میں سفر کرنا ہو اور صبح صادق کے وقت مسافر شرعی نہ ہو تو دن میں سفر کرنے کی وجہ سے اس دن روزہ چھوڑنے کی رخصت نہیں، بلکہ اس دن کاروزہ رکھنا ہو گا۔ نوٹ: مسافر جس صورت میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑ سکتا ہے رمضان المبارک کے بعد اسے اس روزے کی قضا کرنا فرض ہے۔
0 Comments